مریم اورنگزیب

مریم اور نگزیب نے اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

اسلام آ باد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے اتحادی جماعتوں کے درمیان عمران خان سے مذاکرات کے معاملے پر اختلاف کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلامیے سے قبل ہی مختلف جماعتوں سے منسوب خبریں چلانا افسوس ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ تمام جماعتیں معاملات پر اپنی آرا دیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں ۔ خیال  رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جے یو آئی نے عمران خان سے مذاکرات کی مخالفت کردی۔

واضح رہے کہ حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اصرار کیا اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) ، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور خالد مگسی کی جانب سے بلاول بھٹو کے مذاکرات کے مؤقف کی تائید کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دھماکہ

تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے

تربت (پاک صحافت) تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے