رانا مشہود شہبازشریف

شہبازشریف اور رانا مشہود کی ملاقات، پارٹی معاملات پر گفتگو

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف اور رانا مشہود کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں پارٹی معاملات پر گفتگو کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما رانا مشہود کی ملاقات ہوئی، جس میں شہباز شریف کو پارٹی کے تنظیمی امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رانا مشہود نے 16 ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سمیت ملکی اور خارجی بحرانوں سے نکالنے پر سابق وزیراعظم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان اور عوام کی مخلصانہ خدمت کی روایت برقرار رکھی۔

جس پر شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ کا عرصہ تاریخ کا مشکل ترین دور تھا، دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی اور معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہم کنار فرمائے، ہم نے پاکستان کی معاشی خود انحصاری کی مظبوط بنیاد رکھ دی ہے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے رانا مشہود کی ملک اور پارٹی کے لیے خدمات کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے