پیپلزپارٹی

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما سید غوث علی شاہ کے بیٹے سید نواز علی شاہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی سندھ اور تحریک انصاف کے رہنماء سید غوث علی شاہ کے بیٹے اور پوتے نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سید نواز علی شاہ اور سید قربان شاہ نے گزشتہ روز ایک تقریب میں اپنے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ اور سید جاوید علی شاہ بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق غوث علی شاہ نے 2018ء میں نفیسہ شاہ کے خلاف الیکشن لڑا تھا جس میں نفیسہ شاہ نے بھاری اکثریت سے غوث علی شاہ کو شکست دے تھی۔ سید نواز اور سید قربان کے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے موقع پر نفیسہ شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ پیپلزپارٹی میں کارکنوں کو عزت ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے