قمر زمان کائرہ

شہریوں کو قدرتی آفت سے بچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس کے دوران چیف سیکریٹری کو انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو قدرتی آفت سے بچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے  ہنزہ حسن آباد میں پیش آنے والے واقع پر قمر زمان کائرہ صاحب کو بریفنگ دی اور قمر زمان کائرہ نے  چیف سکریٹری گلگت بلتستان کو جلد از جلد تمام تر ضروری اقدامات کر نے کی ہدایت دی۔ خیال رہے کہ قمر زمان کائرہ کی جانب سے چیف سیکریٹری کو زمینی رابطہ بحال کرنے، معمولات زندگی بحال کرنے بالخصوص سیاحوں کیلیے ترجیحی بنیادوں پر  حفاظتی اقدامات کرنے کی بھی  ہدایت کی گئی۔

واضح رہے کہ  چیف سیکرٹری نے ڈی سی ہنزہ ،کمشنر  گلگت ڈویژن، سیکرٹری ورکس گلگت بلتستان کو فورا موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دوسری جانب قمر زمان کائرہ نے زمینی رابطے اور معمولات زندگی بحال کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے