نواز شریف

نوازشریف کا وطن واپسی سے قبل 4 اہم ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل 4 اہم ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اپنی آمد کے ساتھ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری لانے کے لئے بھی کوشاں ہیں، 4 اہم ممالک کا دورہ کرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ نوازشریف کا آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے، سعودی عرب دورہ کے دوران میاں نواز شریف عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وطن واپسی سے قبل متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، سابق وزیراعظم کا قطر کے مختصر دورہ کا بھی پلان زیر غور ہے، واپسی سے قبل نواز شریف کا چین کا اہم دورہ کرنے کا بھی امکان ہے۔

لیگی قائد کی ٹیم کے چینی حکام کے ساتھ بھی رابطے ہوئے ہیں، چین کی جانب سے نواز شریف کے ساتھ کام کرنے کا گرین سگنل مل گیا ہے، نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی پر ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑے اعلانات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے