نسرین جلیل

وفاقی حکومت کا ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( پاک صحافت) وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رہنما نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کافیصلہ کر لیا ہے۔  یاد رہے کہ سیاسی  شناخت کے حوالے سے بات کی جائے تو ان کی سیاسی شناخت ابتدا سے آج تک ایم کیوایم ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نسرین جلیل کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 2002ء میں نسرین جلیل نےاین اے 250سے عام انتخابات میں حصّہ لیا، لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکیں تاہم، 2012ء میں سینیٹ کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ وہ ایم کیو ایم کی ڈپٹی کنوینر اور اکنامک اینڈ فنانس ریونیو اور پرائیوٹائزیشن سمیت سینیٹ کی کئی کمیٹیوں کی چیئر پرسن بھی رہیں۔ نسرین جلیل پہلی مرتبہ 1994ء اور دوسری مرتبہ 2012ء میں سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کی چیئر پرسن بنیں اور اسی حیثیت میں بالخصوص خواتین کے حقوق کے لیے پارلیمانی پلیٹ فارم سے بہت کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے