شاہد خاقان عباسی

عمران خان بلیک میل نہیں ہوتے بلکہ یوٹرن لیتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان بلیک میل نہیں ہوتے بلکہ یوٹرن لیتے ہیں، جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، پنجاب نام نہاد بہترین وزیراعلی سے محروم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پہلے یہ کہتے تھے کہ عثمان بزدار پنجاب کا بہترین وزیر اعلیٰ ہے، پھر چند ووٹوں کے لئے پاکستان کا سب سے بہترین وزیر اعلیٰ قربان کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی کرپشن کے سینکڑوں کیسز ہیں جن میں اربوں کی کرپشن ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کا حساب بھی ہوگا لیکن عوام کے سامنے ہوگا، ملک کے حالات دیکھ لیں، آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں تو آپ کو علم ہو جائے گا کہ ہم کتنے گہرے کھڈے میں گرے ہوئے ہیں اور حکمرانوں کی آنکھیں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے