چویدری شجاعت

ملکی مفادات کے خلاف بات کرنے والوں کو سخت سزا دینی چاہیے۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ان مشکل حالات میں ملکی مفادات کے خلاف بات کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے ملکی مفاد کے خلاف بات کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو قوم بھی معاف نہیں کرے گی، قومی مفاد کے خلاف ثبوت پر بڑے سے بڑا آدمی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہونا چاہیے۔

چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب اس وقت قومی ایشو ہے، جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہے، مدد کرنے والے ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے امداد میں حصہ لیا، تمام پارٹیوں کے کارکن اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی مدد میں حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈر امداد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں چاہے وہ کسی بھی پارٹی کے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

دھماکہ

تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے

تربت (پاک صحافت) تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے