بلیغ الرحمان

شہدائے سانحۂ اے پی ایس کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں، گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سانحۂ اے پی ایس کے شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی نویں برسی پر اپنے پیغام میں بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء اور ان کے والدین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے جاری پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں نے 9 سال پہلے آرمی پبلک اسکول پشاور میں سفاکیت کی بدترین مثال رقم کی۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ قوم کے دل آج بھی سانحۂ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں رنجیدہ ہیں، بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنا کر تاریخ کا سیاہ باب رقم کیا۔

واضح رہے کہ محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سانحۂ اے پی ایس کے شہداء نے پوری قوم اور اداروں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجا کیا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے