نواز شریف شہباز شریف

ن لیگ کا بلوچستان کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کی مجموعی طور پر 58 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چئیرمین الیکشن سیل مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کی جانب سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر امیدواروں کے لیے پارٹی ٹکٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدواروں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 سے نوابزادہ طور گل جوگیزئی، این اے 252 سردار یعقوب ناصر، این اے 253 سردار دوستین ڈومکی، این اے 254 عبدالغفور، این اے 255 سے میر خان محمد جمالی امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

این اے 256 عبدالخالق اور این اے 257 جام کمال کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ جام کمال مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 صوبائی نشستوں پی بی 21 اور 22 پر بھی امیدوار ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 اسلم بلیدی، این اے 259 یعقوب بزنجو، این اے 260 سردار فتح حسنی، این اے 261 عطااللہ لانگو، این 262 نواب سلمان خلجی اور این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ نون لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 264 سے حاجی ارض محمد باریچ، این اے 265 سعیداللہ ترین اور این اے 266 سے حاجی عبدالمنان درانی کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے