آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف کا سیکریٹری جنرل یو این سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے گفتگو میں خاص طور پر کشمیر اور غزہ کے جاری مسائل پر روشنی ڈالی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر کا دیرینہ تنازع حل ہونے تک جنوبی ایشیاء میں امن نہیں آ سکتا۔ آرمی چیف نے جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوشش سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل دو ریاستی حل میں ہے، سیکریٹری جنرل غزہ میں جارحیت فوری رکوانے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کریں۔ آرمی چیف نے دانستہ نشانہ بنائے جانے والے فلسطینیوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے