عابد شیر علی

ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ وفات پاگئیں

فیصل آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ وفات پاگئی ہیں۔ جس کی خبر عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اطلاع دی ہے کہ ان کی اہلیہ انتقال کرگئی ہیں۔ لیگی رہنما کی اہلیہ فیصل آباد میں انتقال کرگئی ہیں جبکہ وہ خود کافی عرصے سے لندن میں مقیم ہیں۔

ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ طویل مدت سے دل کے عارضے میں مبتلا تھیں جبکہ فیصل آباد کے نجی اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملی ہیں۔ عابد شیر علی اہلیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے جس کیلئے انہوں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے