شہباز گل

شہباز گل کے اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گِل پہلے کی طرح پھر سے عدالت سے غیر حاضر رہے، انہوں نے وارنٹ منسوخی اور ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وکیلِ صفائی کے مطابق شہباز گِل سخت علیل ہیں، عدالت نہیں آ سکتے، انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی عدالت میں پیشی کے بغیر ختم نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ مخصوص وقت کے لیے بیرونِ ملک جانے کے ہائی کورٹ کے حکم کی شہباز گِل نے خلاف ورزی کی، پولیس نے ان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ جج نے کہا کہ پولیس کے مطابق شہباز گِل کی رہائش گاہ پر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کر دیا گیا ہے، وہ جان بوجھ کر اپنی گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں، ان کو عدالت اشتہاری قرار دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے