شازیہ مری

ہم اقلیتوں کے حقوق کے علمبردار ہیں، شازیہ مری

اسلا م آباد (پاک صحافت) وزیر تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا ہے ہم اقلیتوں کے حقوق کے علمبردار ہیں، کوئی بھی ملک اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں سے عزت نہیں پا سکتا۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ ملک میں امتیاز کے خاتمے کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں اقلیتی دن منانے کا اعلان کیا گیا، اگر یہاں مسلم اکثریت میں ہیں تو کچھ ممالک میں اقلیت میں بھی ہیں، پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہی اقلیتیوں کے لئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا گیا۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے مزید کہا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کی کوشش کر رہے ہیں، معاشرے میں اقلیتوں کے حوالے سے رویے کی مذمت کرتی ہوں، مذمت واضح ہونی چاہیے۔ کوئی بھی ملک اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں سے عزت نہیں پا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے