خواجہ آصف

عمران خان مریم نواز سے متعلق بیان پر معافی مانگیں میں بھی معذرت کر لونگا، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے جو مریم نواز کے بارے میں کہا اس پر وہ معافی مانگیں تو میں بھی اپنے بیان پر معافی مانگ لوں گا۔

تٖفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مرد ارکانِ اسمبلی کے خلاف بھی بات ہوتی ہے لیکن اعتراض نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قائد نے مریم نواز سے متعلق تقریر میں جو کہا ان کا ضمیر کیوں نہیں جاگا تھا، یہ اس کی معافی مانگیں میں بھی مانگ لیتا ہوں۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرے فقرے کی کوئی مخصوص صنف بات نہیں تھی، میرا مخصوص صنف سے متعلق ریمارکس نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں آدمیوں کے حوالے سے بھی بات ہوتی ہے، مخصوص صنف کی بات کرتے ہیں تو ان باتوں پر بھی اس کا اطلاق کریں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے