شہباز شریف

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاوس خالی کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم ہاوس خالی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں۔

نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاوس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے۔ انہوں نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاوس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو کل وزیراعظم ہاوس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے