خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق متعدد زخمی

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے علاقے تورغر میں شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے چودہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے ضلع تورغر میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچادی ہے۔ شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں کئی مکان تباہ ہوگئے ہیں، اب تک 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ تین بچوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقامی افراد اور پولیس امدادی کارروائی میں مصروف ہیں۔ بارش کے باعث سیلابی ریلے سے کئی سڑکیں مکمل بہہ گئی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکل آرہی ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہنگامی طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے