شیری رحمان

عمران خان یا تو حقائق بھول گئے ہیں یا جان بوجھ کر چھپا رہے ہیں، شیری رحمان

اسلام  آباد (پا ک صحافت)  وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان یا تو حقائق بھول گئے ہیں یا جان بوجھ کر چھپا رہے ہیں۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ  عمران خان جب عوام پر مسلط کئے گئے تو مہنگائی کی شرح 5.2 فیصد تھی، جب ان کے بدترین دور کا اختتام ہوا اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 13.4 تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف آج کل مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں پر سیاست کر رہی ہے، عمران خان یا تو حقائق بھول گئے ہیں یا جان بوجھ کر چھپا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کو پونے چار سال کی بدانتظامیوں، ناکامیوں اور کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہاکہ تحریک انصاف حکومت جب مسلط کی گئی تو پیٹرول کی قیمت 95 روپے فی لیٹر تھی، عمران خان نے اپنی حکومت میں پیٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف اپنی نااہلی اور بدانتظامی کی ذمہ داری ایک ماہ پہلے آنے والی حکومت پر ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے