شہباز شریف سے پروفیسر ساجد میر کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقات میں انتخابات کی تیاریوں اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے جمعیت اہلحدیث پاکستان اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے 16 ماہ کی حکومت میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی شہباز شریف کی کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے