رضا ربانی

پاکستان میں سیاست فیل نہیں ہوئی بلکہ سیاست کو فیل کیا گیا۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست فیل نہیں ہوئی بلکہ سیاست کو فیل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان اور ولی خان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ آپ کو ٹی ٹی پی کو آباد کرنے کی اجازت کس نے دی، ٹی ٹی پی نے کہا کہ اے این پی اور پیپلز پارٹی کا حشر کریں گے، ٹی ٹی پی کو کہتا ہوں نہ تم سے پہلے ڈرے نہ اب ڈرتے ہیں۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ بچہ بچہ کٹ مرے گا لیکن اٹھارہویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے، سیاست میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی کو شامل کیا گیا، ولی خان کو غدار کہا گیا لیکن وہ اصولوں پر قائم رہے، انہوں نے کہا کہ سیاست کو موقع نہیں دیا گیا، سیاست میں ہائبرڈ نظام داخل کیا گیا، سیاسی جماعتیں ریاست کو کہہ رہی ہیں کہ آپ آکر مدد کریں۔ ایک طرف شفاف انتخابات دوسری جانب مدد کی بات کی جاتی ہے، پاکستان کو ترقی پسند سوچ سے سیکیورٹی اسٹیٹ کی جانب دھکیلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے