بلاول بھٹو

وزیر خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے سعودی سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سعودی سفیر کے مابین ملاقات میں دو طرفہ امور سمیت سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مشکل کی ہر گھڑی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ خطے کی ترقی اور امن کیلئے سعودی ایران تعلقات بہت اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے