نواز شریف

کاغذات جمع کرانے کا آخری دن، نواز شریف کے NA 130 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حلقہ این اے 130 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذات جمع کروائے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔ ن لیگ کے سابق ایم پی اے صہیب برتھ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ صہیب برتھ نے کہا کہ کارکنوں کی خواہش پر مریم نواز پی پی 80 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے، ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدوار بھی اپنے کاغذات جمع کروا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے