شہباز شریف

شہبازشریف کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بریفنگ پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سوال و جواب کا سیشن ہوا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ہمارے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی اور داخلی صورت حال پر بریفنگ دی گئی، کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بریفنگ ہوئی، موجودہ صورتحال پر بریفنگ اطمینان بخش ہے تاہم ان کیمرہ اجلاس کی تفصیل نہیں بتا سکتے البتہ بریفنگ جامع تھی، صورتحال پر بہت اچھے انداز میں بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے