دھماکہ

کوئٹہ، دہشتگردانہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی

کوئٹہ (پاک صحافت) کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی جگہ میں آگ لگ گئی ہے۔ دھماکے کے فورا بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فی الحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کےشیشےٹوٹ گئے۔ دوسری جانب دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے