ایاز صادق

ایشیائی ترقیاتی بینک سے معاہدے ثبوت ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کررہا۔ ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے معاہدے ثبوت ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ کچھ پراجیکٹس سائن کررہے ہیں، اے ڈی بی سے اچھی شرائط پر 2.7 ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ ثبوت ہے کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کررہا۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ صرف اپریل سے اب تک 2.3 ارب ڈالر کے قرض کے معاہدے کیے ہیں، اگر پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ ہوتا تو یہ معاہدے نہیں ہوسکتے تھے، معاہدے ثبوت ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کررہا، صرف افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو تاثر پھیلایا جارہا ہے کہ پاکستان بینکرپٹ ہورہا ہے یا مالی مسائل میں ہے ایسی کوئی بات نہیں، اگر ایسی کوئی صورتحال ہوتی تو معاہدہ نہ ہوتا، اے ڈی بی کو اعتماد ہے اس لیے سائن کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے