گھی

خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

 اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بری خبر، بجلی،گیس اور پیٹرولیم کے بعد خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری بھی کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے خوردنی تیل کی قمیت بڑھانے سے متعلق  وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو خط بھی ارسال کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ یکم جولائی سے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 13سے 18 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سلسلے میں پاکستان بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی سیکرٹری خزانہ سے ملاقات بھی ہوئی تھی جو بے نتیجہ رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہےکہ گھی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ فنانس بل 2021-22 میں نئے ٹیکسز کا نفاذ ہے اس لیے ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو یکم جولائی سے گھی اور تیل 13 سے 18 روپے مہنگا ہوجائے گا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عام شہری متاثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے