بٹ کوائن

ایف آئی اے افسران کرپٹو کرنسی کے ذریعے رشوت خوری میں ملوث

کراچی (پاک صحافت)  ایف آئی اے افسران کے کرپٹو کرنسی کے ذریعے رشوت خوری میں ملوث ہونے میں انکشافات ہوا ہے، ذرائع کے مطابق  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے سابق افسران کرپٹو کرنسی کے ذریعے رشوت خوری میں ملوث نکلے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے سابق افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جس کے دوران تحقیقاتی اداروں نے اہم شواہد حاصل کرلیے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی اے کے سابق افسران نے کرپٹو کرنسی کی صورت رشوت کی رقم حاصل کی جبکہ کراچی کے فرانزک لیب سے مرضی کی رپورٹ بھی بنوائیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے ایف آئی اے کے سابق افسران کے خلاف فرانزک تحقیقات اسلام آباد منتقل کرانے کی تجویز دی جبکہ سابق افسران کے فرنٹ مین کے طور پر  پیسے بٹورنے والے شہریوں کی شناخت بھی کرلی۔

واضح رہے کہ  محمدعلی نامی شہری ایف آئی اے افسران کے فرنٹ مین کےطورپر شہریوں رقم لیتا تھا، جس نے یونیورسٹی روڈ پر واقع نجی گاڑیوں کے شوروم کا مالک افسران کے ساتھ بھی کام کیا۔ تحقیقاتی ٹیم سے ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق رضانامی شخص بھی ایف آئی اے کے سابق افسر کے ساتھ فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا تھا، سائبرکرائم سرکل کےکارندےچھاپوں میں اپنی کارروائیوں کے شواہد مٹاتے تھے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایف آئی اے سے معطل کیے جانے والے افسران پورنو گرافی کیسز میں نامزد شخصیات کو بچانے کا کام بھی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے