شوکت خانم اسپتال کیلئے زمین اور 50 کروڑ نواز شریف نے دیے، چوہدری تنویر

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما  چوہدری تنویر نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کی زمین نواز شریف نے دی تھی اور اسپتال شروع کرنے کے لیے جیب سے 50 کروڑ بھی دیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جب ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو اس کی ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں، نواز شریف عوامی طاقت ہونے کے باوجود قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں چوہدری تنویر نے کہا کہ ن لیگی کارکنان نواز شریف سے عشق کرتے ہیں، ٹریلر شروع ہوا ہے، فلم ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کی ذمے داری ہے قوم کو آگاہ کریں کہ نازل لیڈر نے نوجوانوں کو جھوٹی امید دلائی،ہمیں 2017 کا پاکستان واپس چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی گاڑی کو فل اسپیڈ میں شہباز شریف نے گھمایا، ن لیگی قائد جو سوچتے ہیں، اسے عملی جامہ پارٹی صدر پہناتے ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری تنویر نے مزید کہا کہ  نواز شریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، یہ سازش تھی، عدالتوں نے ڈے ٹو ڈے سماعت کرکے منتخب وزیر اعظم کو نااہل کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جانیں دے سکتے ہیں لیکن ملکی دفاع پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، قوم مطالبہ کرتی ہے جی ایچ کیو پر حملہ کرنے،قائداعظم کا پتلا جلانے والوں کا احتساب کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے