سراج الحق

فلسطین کی لڑائی حق اور باطل کی لڑائی ہے، سراج الحق

کراچی (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسرائیل 50 سال سے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کی لڑائی حق اور باطل کی لڑائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم نے اس لڑائی پر دو ریاستوں کے درمیان لڑائی کا بیان دیا، یہ دو ریاستوں کی لڑائی نہیں ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ  پچیس کروڑ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔  امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ یکجہتی فلسطین منائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے