انوار الحق کاکڑ

اسرائيل فلسطین تنازع کے حل سے ہی مشرق وسطیٰ میں استحکام آ سکتا ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائيل فلسطین تنازع کا حل، دو ریاستی فارمولا ہے، جس کا مطالبہ خود فلسطینی بھی کرتے ہيں، اس کے بعد ہی مشرق وسطیٰ میں استحکام نظر آ سکتا ہے۔ انہوں  نے یہ بھی  واضح کیا کہ دو ریاستی حل کا مطلب اسرائیل کو الگ ریاست تسلیم کرنا بالکل نہيں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائيل فلسطین تنازع کے حل سے ہی مشرق وسطیٰ میں استحکام آ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل  وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر بھی گہری تشویش ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے لکھا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں اور اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے