مریم نواز

عمران خان کے پاس کوئی معاشی منصوبہ نہیں ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی معاشی منصوبہ نہیں، جلاؤ، گھیراؤ، مار دو، مرجاؤ، یہ ان کا ایجنڈا ہے، انہوں نے کوئی ایک کالج، یونیورسٹی، اسپتال یا موٹروے بنائی تو بتادیں۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کے نوجوان رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے  عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جھوٹا بندہ کبھی سچ بول ہی نہیں سکتا، بہت سنا ہم کوئی غلام ہیں، امپورٹڈ حکومت، حقیقی آزادی، ایبسلوٹلی ناٹ، آج پوچھ سکتی ہوں حقیقی آزادی کا کیا ہوا؟ غلامی نامنظور کے نعرے کا کیا ہوا؟ جس یوتھ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اردو میں بتائیں آپ نے جھوٹ بولا، دھوکا دیا تھا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے مہذب ملکوں سے تعلقات خطرے میں ڈال دیے، کدھر گیا وہ بیانیہ، اس کی موت ہوئی، تدفین زمان پارک میں ہونی چاہیے، آج سوال کرنا چاہیے، ہمیں کیوں بے وقوف بنایا، گاڑیوں پر غلامی نامنظور کے اسٹیکر لگوائے اس کا کیا کریں؟ جھوٹے بیانیے کے لیے لوگوں کو غدار  اور ایجنٹ کہا، کوئی ندامت اور شرمندگی  ہے اپنے جھوٹ پر۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے