اسحاق ڈار

چین کا پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) چین نے دوبارہ واضح انداز میں کہا ہے کہ پاکستان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفارت خانے کی ناظم الامور پینگ چنکسو نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے ناظم الامور کو آئی ایم ایف کے ساتھ 9ویں جائزے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا کہ پاکستان اسٹاف لیول کے معاہدے پر کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے