ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان فلسطینی بھائیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے، غزہ میں 6 ہزار 500 سے زائد شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے، ان میں 2 ہزار 700 بچے بھی شامل ہیں، پاکستان غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتا ہے۔ آج پاکستان ایس سی او سی ایف ایم کے آئندہ اجلاس کے لیے نشست سنبھالے گا، آج اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، امید ہے اجلاس اسرائیلی فلسطین مسئلے کا فوری حل نکالے گا، پاکستان پُرامید ہے کہ آج جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں جنگ بندی پر پیشرفت ہوگی۔ پاکستان کا فلسطین پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محاصرے کے باعث غزہ کے شہریوں کے لیے خوراک، پانی اور دواؤں کی شدید قلت ہے، پاکستان اس فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہے، پاکستان کا مطالبہ ہے کہ امدادی کارکنان پر بمباری روک کر اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ بھی تاحال حل طلب ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل ناگزیر ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہری بھارتی فورسز کا قبضہ قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے