خرم دستگیر

شنگھائی تھرکول منصوبہ، نواز شریف اور بےنظیر کے خواب کی تعبیر مکمل ہوگئی، خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ اس منصوبے سے بجلی کی پیداوار نے نواز شریف اور ب نظیر کے خواب کی تعبیر مکمل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ شنگھائی تھرکول کے منصوبے نے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے، یہ منصوبہ 1320میگاواٹ کا ہے، تھل نووا کا 330 میگاواٹ کا منصوبہ بھی مکمل ہوگیا ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ ایک سال میں تھر سے ایک ہزار 980 میگاواٹ بجلی پیداکی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ تھر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں اور یہاں سے ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی گنجائش ہے جب کہ مزید 100میگاواٹ بجلی درآمد کے لیے ایران گوادر ترسیلی لائن مکمل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے