پاک افغان سرحد

افغانستان سے دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان افغانستان سے دہشت گردوں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر دیا،  جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے مناسب انداز میں حملے کا جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں جھنگ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ فوجی جوان عمر دراز گولی لگنے سے زخمی ہوا اور شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق بین الاقوامی سرحد کے اس پار سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے مناسب انداز میں حملے کا جواب دیا۔

واضح رہے کہ  ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے کہا ہے کہ وہ پاک افغان سرحد کے اطراف میں موثر انتظام اور کنٹرول کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے مستقل استعمال کی مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے