فیصل واوڈا

 فرح گوگی کو جنرل (ر)  باجوہ کے حکم پر باہر جانے دیا گیا، فیصل واوڈاکا دعویٰ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے  بڑا دعویٰ کر دیا ہے، فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کو سابق آرمی چیف جنرل (ر)  قمر جاوید کے حکم پر باہر بھیجا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کے حکم کے تابع فرح گوگی کو ملک سے باہر جانے دیا گیا ۔ فیصل واوڈا کے مطابق ’کیوں کہ  جنرل باجوہ نے کہا کہ عمران خان اس بات کا برا مانیں گے اور اسے ذاتی لے لیں گے لہٰذا ہم نے اس میں اس حد تک انوالو نہیں ہونا لہٰذا فرح گوگی کا بیرون ملک جانا سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علم میں تھا‘۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی پرکرپشن کا الزام ہے جب کہ توشہ خانہ کے تحائف خریدنے والے دبئی کے بزنس مین عمر فاروق ظہور  کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2019 میں عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کیا جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے