اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں پائیدار ترقی کے فروغ میں اے ڈی بی کے کردار اور تعاون کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ  اسحاق ڈار نے  ایشیائی ترقیاتی بینک کےوفد کو ملک کی معاشی صورتحال اور درپیش چیلنجز اور گزشتہ سال سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو استحکام اور ترقی کی طرف گامزن کیا ہے، بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے اور محصولات میں اضافے کے لیے توانائی سمیت اہم شعبوں میں مشکل فیصلے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ کے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم پر اے ڈی بی کے وفد نے اصلاحات اور اہم اقتصادی شعبوں میں پالیسی فیصلوں کو سراہا۔ وفد نے موسمیاتی فنانسنگ اور ماحولیات کے تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے ہر طرح کی معاونت اور تعاون  کرنے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے