مریم نواز

شاہد خاقان عباسی ناراض نہیں، وہ بڑے بھائی ہیں، مریم نواز

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائیزر مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ناراض نہیں۔ مریم نوازنے کہا ہے کہ  وہ بڑے بھائی ہیں، ان کے پاس خود چل کر جاؤں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے انہیں اپنی لیڈر تسلیم نہ کرنے کے بیان کے ردِ عمل میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، ان کے پاس خود چل کر جاؤں گی۔ شاہد خاقان عباسی کا میرے والد سے 30 برس سے زیادہ کا تعلق ہے، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائیزر مریم نواز نے مزید کہا کہ احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق سب سینئرز کی سر پرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں، سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا نہیں کرنا چاہتی، نہ میری ایسی پرورش ہوئی ہے، یہ میرے لیے لائن ہے، اسے کراس نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے