احسن اقبال

حکومت نے ویژن 2025 کے تحت یونیورسٹیوں کا نیٹ ورک قائم کیا۔ وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے ویژن 2025 کے تحت یونیورسٹیوں کا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے وژن 2025 کے تحت ملک بھر میں یونیورسٹیوں کا نیٹ ورک قائم کیا، نفرت، انتہا پسندی اور عدم برداشت ملک میں امن، قومی یکجہتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات اور بالخصوص کتاب مقدس میں تعلیم کے حصول اور کائنات کی کھوج پر بہت زور دیا گیا ہے۔ پاکستانی قوم کو دنیا بھر میں بدعنوان کے طور پر پیش کرنے کی بیان بازی کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے کیونکہ اس سے پاکستانی عوام کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرپٹ قوم نہیں، ہمارے لیڈروں کو ملک کا مثبت تشخص پیش کرنا چاہئے، حکومت نے 2013 کے سابقہ دور سے لے کر اب تک وژن 2025 کے تحت ملک بھر میں یونیورسٹیوں کا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے