خواجہ سعد رفیق

غیر ملکی فنڈنگ پر پلنے والے عمرانی شتونگڑے ریاست کو بلیک میل نہیں کر سکتے،سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابقہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ پر پلنے والے عمرانی شتونگڑے ریاست کو بلیک میل نہیں کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر اعظم آئین روند ڈالے، قومی اسمبلی کو جبراً تحلیل کردے، جتھوں کو گھیراؤ کی دعوت عام دے اور اپنے اقتدار کیلئے ملک کو تنہا کردے اور اس تمام معاملے پر عدالت وئی رہے ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ نے نصف شب اپنی آئینی ذمہ داری ادا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان سے یہ واضح ہوگیا کہ امریکہ نےاڈےھی نہیں مانگے، ایٹمی پروگرام ہمیشہ محفوظ رہا ہے۔ سعید رفیق کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر عمران نے اپوزیشن کومنانے کیلئے عسکری قیادت سے مدد مانگی تھی جس سے عمرانی جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے