شوکت ترین

سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کے خلاف مقدمے کے مدعی کا نام ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی ہے۔ درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سر پلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے