شازیہ مری

شازیہ مری کا فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار، پی ٹی آئی کو جھوٹی حکومت قرا دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل کا  اظہار کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو جھوٹی حکومت قرار دے دیا۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ  عوام جھوٹی حکومت کے جھوٹے اعلانات کو خوب سمجھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کے مالی سہولت کاروں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا انسانی جانیں بچانے والی ادویات غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ نام نہاد صحت کارڈ سے کینسر، دل ،جگر اور گردوں کی ادویات نہیں ملتی ،عوام جھوٹی حکومت کے جھوٹے اعلانات کو خوب سمجھتی ہے۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں، کینسر دل ،گردوں، اور جگر کی بیماریوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ آتے ہیں، عمران خان سندھ میں این آئی سی وی ڈی ہسپتالوں کو دشمن کی نظر سے دیکھتے ہیں، عمران خان کو صدمہ ہے کہ سندھ میں کینسر کا مفت علاج ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے