ناصر حسین شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نےتحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا اشارہ دے دیا اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ اس کی نااہلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کا جو وزن ہے ، وہ ان کے اتحادی اور یہاں تک کہ پاکستان تحریک انصاف کے اپنے رہنما بھی نہیں اُٹھا پا رہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کو حتمی خطرہ اپنی ہی پارٹی سے ہے: صحافی شاہد مسعود
انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ اب انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی والوں کی کرپشن کے حوالے سے رپورٹ بھی آ گئی ہے۔ عام آدمی سے پوچھیں کہ کیا وہ خوش ہے ؟ جب آپ حکومتی نمائندوں سے کوئی سوال کرتے ہیں تو یہ لوگ بہت مشکل سے جواب دیتے ہیں اور تو اور کسی نے کہا کہ پنجاب کے کچھ شہروں بالخصوص فیصل آباد میں لوگوں کو مزدور نہیں ملتے، اب آپ مجھے بتائیں کہ کیا واقعی فیصل آباد میں ایسا ہے؟
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد والے بھی جب یہ سنتے ہوں گے تو حیران پریشان ہو جاتے ہوں گے کہ فیصل آباد کسی اور ملک میں تو نہیں ہے ؟ کیونکہ ہمارے ہاں تو ایسے حالات نہیں ہیں۔خیال رہے کہ سیاسی حلقوں میں وفاق اور پنجاب میں تبدیلیوں کے لیے کوششوں کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کی بھی بات کی جا رہی ہے جس نے سیاسی حلقوں میں مختلف نوعیت کی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ تحریک عدم اعتماد محض وقت گزارنے کا ایک طریقہ ہے جو اپوزیشن استعمال کر رہی ہے جبکہ کچھ سیاسی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کا ماننا ہے کہ پی ڈی ایم اس ضمن میں مضبوط ہو چکی ہے ، بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے اور حکومت کے لیے مارچ کا مہینہ مشکل ثابت ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے 50 علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے