احسن اقبال

اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں کی طرح عدلیہ بھی اپنی غلطیوں سے سیکھے گی، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہاں اسٹیبلشمنٹ اور سیاست دان اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں وہاں عدلیہ بھی اپنی غلطیوں سے سیکھے گی۔

تفصیلات کے  مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ  اگر سپریم کورٹ انتظار کر رہی ہے کہ قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے بعد کوئی میزائل چلادے گی یا انقلاب برپا کردے گی تو ایسے ایڈونچر سے پرہیز کیا جانا چاہیے، اگر ایسا ایڈونچر ہوگا تو یقیناً اس کا ردعمل بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ اس موقع وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال نے مزید کہاکہ جہاں اسٹیبلشمنٹ اور سیاست دان اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں وہاں عدلیہ بھی اپنی غلطیوں سے سیکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے