ٹرین حادثہ

کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

حیدر آباد (پاک صحافت) کراچی سے پشاور جانے والے عوام ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، ذرئع ے مطابق کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان اپ ٹریک کی پٹری ایک مقام پر ٹوٹ گئی جس کے بعد علاقہ مکینوں نےاپنی مدد آپ کے تحت  کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین کو روک کر حادثے سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق  کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان مین ریلوے لائن ٹوٹنے کے باعثکراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔ اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عوام ایکسپریس نے کوٹری عبور کیا تو اچانک ریلوے ٹریک پر علاقہ مکینوں نے کھڑے ہوکر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر  ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا۔ ٹرین ڈرائیور نے لوگوں کی نشاندہی پر ریل کے مین اپ ٹریک کو دیکھا تو پٹری ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی، ڈرائیور نے ٹوٹی ہوئی پٹری کی تصاویر بنائیں اور متعلقہ ریلوے حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے