رضا ربانی

سی سی آئی کا اجلاس 48 گھنٹوں کے اندر بلایا جانا چاہیے، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ سی سی آئی کا اجلاس 48 گھنٹوں کے اندر بلایا جانا چاہیے۔  رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سندھ کے لیے پانی کا بحران شدید ہو گیا ہے، آبادی کے ساتھ ساتھ ان کے مویشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں رضا ربانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ  سندھ میں پانی کا بحران بین الصوبائی معاملہ بن چکا ہے کیونکہ جنوبی پنجاب کے علاقے بھی پانی کے قلت سے متاثر ہیں، صوبوں کے درمیان پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کا سوال بھی شدت اختیار کر چکا ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی یا صوبائی حکومتوں کو آئین کے آرٹیکل 155، 1973 کے تحت مشترکہ مفادات کونسل میں شکایت کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پانی کے بحران پر مشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس 48 گھنٹے میں بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی سی آئی  آبپاشی، انجینئرز، انتظامیہ، مالیات یا قانون دان پر مشتمل افراد کا کمیشن تشکیل دے، کمیشن اپنی رپورٹ میں آرٹیکل 155(4) کے تحت دے گاجس پر کونسل اپنا فیصلہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے