رانا ثناءاللہ

13 مارچ کو اگر عمران خان پیش نہ ہوئے تو گرفتار کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 13 مارچ کو اگر عمران خان پیش نہ ہوئے تو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج لاہور اور اسلام آباد میں عورت مارچ ہو رہا ہے، آج کے دن کی خواتین سے متعلق بڑی اہمیت ہے، لاہور میں عمرانی فتنے نے ایک برگر مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے، ایجنسیوں کی رپورٹ پر نگران پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے، عمران خان کی ٹانگ پر پلستر چڑھا ہے، بیمار ہے اور دوسری طرف احتجاج کررہا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صحت مند ہوگئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں، عمران خان عدالتوں میں پیش ہو کر منی لانڈرنگ کا جواب دے، عمران خان عدالتوں میں پیش ہو کر اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کریں۔ عمران خان کو پتہ ہے تینوں کیسز میں دفاع پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں، صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے تمام بہانے ختم ہوگئے، عمرانی ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا، اب اگر اس سے زیادہ عمران خان کے ساتھ شفقت کا سلوک ہوگا تو سوال اٹھے گا، جیسے کہا جاتا ہے انصاف سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے، فتنہ خان اپنی ضد اور انا سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی عمران خان اور اس کی اہلیہ کی فرنٹ مین ہیں، فرح گوگی 12 ارب روپے لے کر باہر بیٹھی ہے جس کا نیب میں ریکارڈ ہے، عمران خان نے قومی خزانے کو 50 ارب کا ٹیکہ لگایا ہے، عمران خان اپنے انجام کو پہنچے گا تو ملک بہتری کی طرف جائے گا، عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے