عظمی بخاری

عظمی بخاری نے عثمان بزدار کو چاپی والا کھلونا قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو چاپی والا کھلونا قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ یہ پنجاب کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ عثمان بزدار جیسا ”چابی والا کھلونا“ان پر مسلط کردیا گیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بزدار صاحب! 63فیصد لوگوں نے آپکی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخانے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  بزدار صاحب سال بدل گیا لیکن آپکی حرکتیں اور بیانات تبدیل نہیں ہوئے۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار حسب روایت سال کے پہلے دن بھی اتنا ہی جھوٹ بول رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ  عثمان بزدار کو ساڑھے تین سال سے مسلسل ذلت،رسوائی اور نالائقی کے تمغے مل رہے ہیں۔پنجاب آج مہنگائی، غربت، بیروزگاری، آلودگی، بیڈ گورننس اور مس مینجمنٹ میں اول نمبر پر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ووٹ کو عزت دو اسی دن رسوا ہو گیا تھا جب آپکی ریموٹ کنڑول حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کے مینڈیٹ پہ ڈاکا مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے