رانا ثناءاللہ

سیکیورٹی کی ناکامی پر وزیر اعلی پنجاب کو استعفی دینا چاہیے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی سیکیورٹی کی ناکامی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو استعفی دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی پر زور الفاظ میں مذمت اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، ایسے ذہن، سوچ کی ہمیشہ ہم نے مذمت اور مخالفت کی ہے، پوری قوم واقعے پر افسردہ ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی واقعے پر سیاست کررہی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر نے عمران خان کے کہنے پر سیکورٹی ادارے کے آفیسر کا نام لیا ہے، واقعہ پنجاب میں پیش آیا اور حملہ آور کو پی ٹی آئی کے کارکن نے خود پکڑا، سیکورٹی کی ناکامی پر پنجاب حکومت اور وزیراعلی کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے فوری طور پر حملہ آور کو گرفتار کیا لیکن یہ ہم سے استعفی مانگ رہے ہیں، استعفی تو وزیراعلی پنجاب کو دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے