الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی کمیٹیوں کو کام رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کو کام رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کاجائزہ لیا۔ حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کمیٹیوں کو 27 ستمبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے جلد عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی اور حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنے کا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ 14 دسمبر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے